انسانیت کا درد محسوس کرنے والے برمی مہاجرین کے حالات زندگی کی فکر کریں: غیور احمد قاسمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

نئی دہلی(پریس ریلیز) روہنگیائی مظلوم مسلمانوں کو کسمپرسی اور بے بسی کے حالات میں نہ چھوڑیں درد مند حضرات ان برمائی مہاجرین کی بدحالی اور مظلومیت وحسرت تنگدستی کے حالات سے قوم وملت کے ذمہ دار مساجد کے ائمہ کرام کمیٹیوں کے صدورو سکر یٹری مدارس کے ذمہ داران ومہتمم سب واقف ہیں برمی مہا جرین کے پاس مستقل کوئی روزگار نہیں اپنے بچوں کی پرورش کرنےکیلئے یہ لوگ انتہائی پریشان ہے۔ بچوں کے علاج معالجہ ہو یا تعلیم وتربیت ان بے کسوں کا کوئی معقول نظم نہیں ہے برمی مہاجرین کے ہر کیمپ میں بیوائیں ہیں یتیم بیچ ہیں معذور وبیمار لوگ ہیں ان کے پاس ضروریات زندگی کے اسباب نہیں ہے اتم نگر، بدیلہ، رن ھولہ، کھجوری بلاک اے، کنچن پارک ، شاہین باغ، کالندی کنج، فرید آباد سکیٹر 86، نوح نگلی، متھرا وغیرہ میں روہنگیا پناہ گزیں ہیں شدید گرمی کے حالات میں ان لوگوں کیلئے پنکھے، کولر، پینے کا پانی، افطار وسحر کیلئے ضرور ی اشیا یا نقد رقم وغیرہ کا نظم کرنا مخیر حضرات ومالدار لوگوں کی ذمہ داری ہے مولانا غیور احمد قاسمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سماجی خدمت گار وں کو روہنگیائی کیمپوں کا دورہ کرکے ان کی مشکلا ت وضروریات کا انتظام کریں مذہب اسلام میں بڑی فضیلت ہے محسن انسانیت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہونے کے بعد اپنی کیفیت جب اللہ کے نبی نے ام المؤمنین سیدہ خد یجہ الکبریؓ کو بتائی تو انہوں نے پیارے نبی کی زندگی چھ جملوں میں بیان کردی وہ تمام حقوق العباد سے متعلق ہے (۱)آپ صلہ رحمی کرتے ہیں (۲) سچی بات کی تصدیق کر تے ہیں (۳) دوسروں کا بوجھ اٹھاتے ہیں (۴) بے سہارا کا سہارابنتے ہیں (۵) مہما ن نوازی کرتے ہیں (۶) ہر حق وا لے ساتھ دیتے ہیں۔کھجوری کے تحت راجیو نگر کے سی بلاک میں پناہ گزیں روہنگیائی 20 خاندانو ں کے معصوم بچوں میں کپڑے اور مردوخو ا تین میں افطار کا سامان سمیت کپڑے تقسیم کئے جس سے مستحقین نے را حت کی سانس لیتے ہوئے علما کرام کے اقدام کی ستائش کی ۔ تقسیم کے عمل کو مولانا محمد غیور قاسمی ، مولانا اسلام الدین قاسمی ، قاری سعید میرٹھی ،کمال اور محترمہ یاسمین نے اپنے ہاتھوں سے انجا م دیا ۔اس موقع پر مولانا محمد غیور قاسمی نے کہا کہرمضان المبارک کا پہلا عشرہ ہے اور پھرلوگ عید کی تیاریوں میں مصروف ہوجا ئیں گے جس کے مد نظر روہنگیائی پناہ گز ینو ں کو ضروریات زندگی کی اشد ضرورت ہے جس میں افطار کٹ ، کھانے پینے کی اشیا سمیت دال چاول ، آٹا چینی ، تیل ، سوئیا ں مسالہو معصوم بچوں کیلئے دودھ پائوڈر ، بسکٹ کی سخت ضرورت ہے ۔انہوں نے مخیر اصحا ب حیثیت لوگوں کومتوجہ کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی مدد کیلئےجددو جہد کرنا بارگا ہ ایزدی میںمحبوب عمل ہے جس سے غفلت کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بندہ حاجت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مصروف رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی غیبی مدد فرماتا ہے اورایسے افراد کا مقام دنیا اور آخرت میں بلند ہوتا ہے ۔