آبکاری محکمہ کے نئے کمیشنر مسٹر داس کی پہلی میٹنگ منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2019

چھتیس گڑھ؍رائے پور(پریس ریلیز)کومرسیل ٹیکس (آبکاری) محکمہ کے نئے سکریٹری و کمشنر مسٹر نرنجن داس نے آج یہاں آبکاری بھون میں محکمہ افسران کی پہلی تعارف میٹنگ منعقد کی گئی۔ افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ مسٹر داس نے افسران سے محکمہ کے حالات کے متعلق جانکاری لی۔ میٹنگ میں محکمہ کے سینئر کمشنر مسٹر پی ۔ایل۔ورما اور مسٹر آر۔ کے۔ منڈاوی سمیت آبکاری صدر دفتر اور بریورج کارپریشن کے سبھی اعلیٰ افسران موجود تھے۔ مسٹر داس نے اس سے قبل آج ہی وزارت (مہاندی بھون) میں کومرسیل ٹیکس (آبکاری) محکمہ کے سکریٹری و کمشنر ڈاکٹر کمل پریت سنگھ سے چارج لیا۔