آرجے ڈی ایم ایل اے نے کہا تیجسوی یادو حذب مخالف عہدہ سے استعفیٰ دیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-May-2019

پٹنہ:آرجے ڈی ایم ایل اے مہیشوریادو نے تیجسوی کی میٹنگ کا واک آؤٹ کیاہے۔ انہوں نے اعلان کردیاکہ تیجسوی کے میٹنگ میں نہیں جائیں گے۔ گائے گھاٹ سے آرجے ڈی ایم ایل اے مہیشوریادو نے کہا ہے کہ تیجسوی یادو لیڈر ہذب مخالف کے عہدہ سے استعفیٰ دیں اور کسی سینئر لیڈر کو اس کر سی پر بیٹھایاجائے۔ کیونکہ تیجسوی یادو بہار میںفیل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کئی دیگر ایم ایل اے بھی تیجسوی سے ناراض ہیں اور ہمارے رابطے میں ہیں۔ ضرورت پڑی تو ان تمام ایم ایل اے کو ملا کر الگ گٹ بنائیںگے۔وہیں اب پارلیمانی انتخاب میں پارٹی کا کھاتا نہیں کھلنے کے بعد تیجسوی کی قیادت کو لے کر پارٹی کے اندر مخالفت کی آواز تیز ہوگئی ہے۔