اے جے کے ایم سی آر سی میں کنورجنٹ جرنلزم کی جانب سے’ تقریبِ آئینہ‘کے تحت فلم اسکریننگ اور پینل ڈسکشن کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

نئی دہلی(پریس ریلیز)ایم اے ان کنورجنٹ جرنلزم (سالِ آخر)انور جمال قدوائی ماس کمیو نی کیشن ریسرچ سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے سالانہ تقریب آئنہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں دستاویزی فلمیں اور ملٹی میڈیا سے متعلقہ چیزیں دکھائی گئیں ۔ ’کیا 2019کے انتخابات یکطرفہ تھے ؟‘اس موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں سینئر صحافی اسمتا شرما ،ایزیکیوٹیو اور کنسلٹنگ ایڈیٹر ٹی وی نائن اور سیما پاشا سینئر ایگزی کیٹیو ایڈیٹر ترنگا ٹی وی شریک تھیں ۔ شرکاء میں نیہا مسیح واشنگ ٹن پوسٹ کی دہلی میں مقیم صحافی بھی موجود تھیں ۔ پینلسٹسٹ نے عام لوگوں کو متاثر کرنے والے معاملات کو نمایاں کرنے کے بجائے میڈیا پر تشویش کا اظہار کیا کہ وہ ایک سیاسی جماعت یا دوسرے کے حمایتی یا پارٹی کے طور پر سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت میں، جہاں میڈیا نے کارپوریٹ کی راہ پر گامزن ہے، صحافیوں کو متوازن رپورٹنگ کے لئے مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔پینل بحث کے بعد سوال اور جواب کاسیشن بھی تھا۔قبل ازیں تین دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں جن میں ’باغپت کے باغی ‘ہدات کار بلال احمد اور کرن آنند ہیں ۔ دوسری فلم ’سوالی ہاٹ ‘ تھی جس کے ہدایت کار حسان اکرم اور الا کاظمی ہیں ۔ تیسری فلم ’ بھوجپوریا ڈریم لینڈ‘ تھی جس کے ڈائریکٹر رجت مشرا اور مدت فاطمہ ہیں ۔’باغپت کے باغی ‘ میں خواتین اور دوشیزاوں کو ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں ہونے والے استحصال کہانی بیان کی گئی ہے ۔ ’سوالی ہاٹ‘میں مدرسہ میں پڑھنے والی لڑکی کی داستان بیان کی گئی ہے کہ وہاں تعلیم کے دوران اس کے کیا احساسات و جذبات تھے ۔ ’بھوجپوریا ڈریم لینڈ ‘میں بہار کے نغمہ سازوں کے فسانے بیان کئے گئے ہیں جنھوں نے دور دراز علاقوں سے ہجرت کرکے دہلی میں سکونت اختیار کیا ہوا ہے ۔ اس تقریب میںاعظم عباس، انو بھئو چکرورتی ، امن جیت سنگھ اور انتفادا بشیر کی ’لیٹنٹ ڈریس‘ ،غدا محمد ، ذیشان فیصل ثانیہ اشرف اور عشاء حسین کی ’ان روٹیڈ ‘ اورحنان ظفر، اکھیلیش نگری ، طاہرہ خان اور اپیتا سنگھ کی ’ فورگیٹین ہوم ‘بھی دکھائی گئی ۔’لیٹنٹ ڈریمس ‘میں دہلی میں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور ، ’روٹیڈ انروٹیڈ میں ‘بہتر زندگی کی خواہش میں اپنے آبائی وطن سے کسی دوسری جگہ مہاجرت کی کہانی ، ’ فورگیٹین ہوم‘کشمیری مسلم پنڈتوں جو کشمیر سے باہر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔سنئے کاک دستاویزی فلم ہدایت کار ، عارفہ خانم شیروانی کنسلٹنگ ایڈیٹر دی وائر اس موقع پر موجود تھے ۔اے جے کے ایم سی آر سی کی قائم مقام دائریکٹر پروفیسر سوہنی گھوش نے مہمانوں اور پینالسٹ کا استقبال کیا ۔