بال مندر کے وائس پرنسپل سنجئے ساہا کے گھر پولس نے چسپاں کیا قرقی ضبطی کا نوٹس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

کشن گنج (آفتاب عالم صدیقی) بال مندر کے وائس پرنسپل سنجئے ساہا کے گھر پولس نے لگایا قرقی ضبطی کا نوٹس۔معاملہ دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہوگیا۔ انسان کو زیادہ گھمنڈ نہیں کرنا چاہئے ۔ وقت کی نزاکت کو ہمہ وقت سمجھنا چاہئے۔ بڑے بزرگ اکثر کہا کرتے ہیں کہ اولاد اور جائداد پر کبھی گھمنڈ نہیں کرنا چاہئے ۔مگر بال مندر کی ہرشیتاگپتا کی خودکشی ایک منفرد وصول کوپیداکیا ۔ بلاشبہ بال مندرکے ٹرسٹی بڑے بڑے تاجر ہیںاور نام کے لئے یہ ادارہ چلارہے ہیں۔مگر اس ادارہ میں سائٹ افیکٹ کا کسی ٹرسٹی کو بھنک تک نہیں لگا۔ کہ انکے ناک کے نیچے کیا کیا گل کھلتا ہے۔ طلبہ کو اپنے لالچ کا شکار بناتے رہے ہیں وہاں ٹیچر۔ نمبر بڑھانے کے لالچ میں ٹیوشن ،اس سے بڑھ کر لالچ فیل کراکر پھر نمبر بڑھانے کے نا م پر روپئے وصولنا وغیرہ وغیرہ معاملے ۔۱۱ویں کے امتحان میں فیل ہونے کے بعد ہرشیتاگپتا سے پاس کرانے کے نام پر وائس پرنسپل سنجئے ساہانے ہرشیتاگپتا سے Rs.9000/-(Rupees Nine Thound)کا طلب کرنا ہی بال مندراسکول کا قلعی کھول دیا ۔ ورنہ برسوں سے یہ بلیک ملینگ کا کام چل رہا ہے کسی کو کوئی بھنک تک نہیں لگا۔