بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کی موت، گھر میں مچا کہرام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

سیوان ( راجیش کمار)سسون تھانہ کے چین پور او پی تھانہ کے مبارک پور گائو ں میں بدھ کی دو پہرکرنٹ لگنے سے ایک شخص کی مو ت ہو گئی ہے۔متو فی شخص مبارک پور گائو ں باشندہ سنتو ش تیواری بتایا جارہاہے ۔ملی جانکاری کے مطابق مبارک پور باشندہ سنتوش تیواری اپنے نئے گھر میں بجلی کاکام کررہے تھے کے اچانک بجلی کی سپلائی چالو ہوگئی ۔جس سے وہ بری طر ح جھلس گیا۔لواحقین جب تک کچھ سمجھ پاتے تب تک سنتو ش تیواری کی موت ہو گئی ۔سنتو ش کے مو ت کی خبر جیسے ہی گائو ں میں پھیلی پورے گائو ں کے لوگ سنتوش کے گھر پر امڈ پڑے ۔واقعہ کی اطلاع پر موقع پر چین پور او پی انچارج راکیش کمار نے پہنچ کر لاش کواپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سیوان بھیج دیا۔ادھر سنتو ش کی موت کے بعدلواحقین کا رو رو کر برا حال ہے ۔سنتو ش تیواری کی شادی 12 سال پہلے انیتا دیوی سے ہوئی تھی سنتو ش تیواری کے دو بیٹے اوردو بیٹیا ں ہیں ۔پہلی بیٹی سلونی 12 سال کی ہے وہیں دو سرا بیٹا انشو 10 سال کاہے ، تیسرا بیٹا پر یانشو7 سال کا ہے اور چھو ٹی بیٹی شیوانی 5 سال کی ہے ۔سنتو ش کی بیوی کا رو رو کر برا حال ہے ۔اس واقعہ کے بعدسے پورے گائو ں میں ماتمی سنناٹا پھیلا ہواہے ۔چھوٹی بیٹی شیوانی کو رو تا دیکھ لوگوں کی آنکھیں نم ہو جارہی ہے ۔