بولیروپر لدے 72لاکھ کا گانجہ ضبط، 13گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، انڈونیپال باڈر سے 78لاکھ کے گانجے کے ساتھ 13اسمگلر کو گرفتار کرنے میں نرکٹیا گنج ایس ایس بی جوانوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 44ویں بٹالین کے نائب کمانڈر شلیش کمار سنگھ نے بتایاکہ خفیہ اطلاع ملی کہ شانتی چوک ایکڈاری بٹالین ہیڈکوارٹر کے نزدیک سے گانجہ اسمگلر بولیروسے گانجہ لے کر جارہے ہیں۔ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل کر ناکہ لگادیاگیا۔ تب تک مہندرا بولیرو بی آر 28جی 7069 آرہاتھا۔ جب بولیروکو روک کر تلاشی لی گئی تو بولیروسے 240 گانجہ پایا گیا۔ کارروائی کرتے ہوئے بولیرو سمیت گانجہ ضبط کرلیا گیا۔ اور پیچھے سے ایک ماروتی کار آرہہ تجہ جب کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو کار میں بھی گانجہ اسمگلر تھا۔ فوری طور پر کارروائی کرتےہوئے بولیرو اور کار پربیٹھے کل 13لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار لوگوں کی پہچان سیوان ضلع کے مہاراج گنج باشندہ عالم ، چھپرہ ضلع کے دیاوان باشندہ پرویز خان، گوپاگنج ضلع نیا ٹولہ بانگری باشندہ اقبال مکھیا، گوپال گنج ضلع کے دریا باشندہ شرمایادو ، گوپال گنج ضلع کے بلیا باشندہ دنیشور یادو، گوپال گنج ضلع کے نیا ٹولہ بنٹوا باشندہ چھوٹے لال یادو، نیا ٹولہ بٹوا باشندہ للن یادو، یادو پور بازار باشندہ راج منگلم، موتہاری ضلع کے سریا ٹولہ باشندہ اودھیش یادو، گوپال گنج ضلع کے نیا ٹولہ بٹوا باشندہ منا یادو، بھولا بشن پو ر باشندہ جیوت ملہار، نیا ٹولہ بواری باشندہ سنجے کمار، اور بھولوا ٹولہ باشندہ راج کمار مہتو کو موقع پر گرفتار کرلیاگیا۔ ضبط گانجہ اور گاڑی کی کل قیمت 78لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ اور آگے کی کارروائی کے لئے پٹنہ این سی بی کے سپرد کردیاگیاہے۔