بھینس کے ساتھ مار پیٹ کی تو دو نو جوانوں کوگولی مارکر کیازخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-May-2019

بیگو سرائے ( کونین علی)ضلع کے نیا گائو ں او پی حلقہ کے نیا گائو ں دیا رہ میں گو لی باری کر اتوار کی صبح دو نوجوانوں کی جان لینے کی کوشش کی گئی ۔حلانکہ گولی لگنے سے زخمی دونو ں نوجوان منچن جھا اور گھنشیام جھا پرائیویٹ اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جھو ج رہے ہیں ۔تنازعہ کی وجہ بھینس کی پٹائی بتائی جارہی ہے۔ ویسے زخمیو ں کے بیان کے بعد ہی صحیح وجو ہات کا خلاصہ ہو پائےگا۔بتاتے چلیں کہ سنیچر کی دیر شام نیا گائو ں تھانہ حلقہ کے نیا گائو ں دیارہ حلقہ میں ایک بھینس نے باپ اور ان کے دو بیٹو ں کو زخمی کردیاتھا۔جس میں ایک بیٹے کی موت دیر رات علاج کے دوران ہوگئی تھی ۔آج صبح لوگ اخری رسوم ادا کرنے کیلئے گنگا کنارے جارہے تھے راستہ میں جان لیوا بھینس دکھائی پڑ گئی بھینس کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے اس کی پٹائی شروع کردی ۔ اسی درمیان گو لی باری کے واقعہ میں نیا گائو ں باشندہ چھوٹے جھاکا بیٹا منچن جھا ( 32) اور نریش جھا کے بیٹا گھنشیام جھا ( 14)سنگین طورپرزخمی ہوگئے۔دونو ں زخمیوں کا علاج پرائیویٹ اسپتال میں کیاجارہاہے ۔ ماناجا رہاہے بھینس کی پٹائی کی تنازعہ میں ہی گو لی چلی ہے فی الحال یہ پتہ نہیں چل پا یاہے کہ گو لی کس نے چلائی اور کیو ں چلائی ۔واقعہ کی اطلاع کے بعد پولس موقع پرپہنچ کر تفتیش میں جٹ گئی ہے ۔ابھی تک کو ئی سراغ ہاتھ نہیں لگا۔