بہار بی جے پی انچارج بھوپندریادو کا آرجے ڈی اور کانگریس پر تنقید

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

پٹنہ:بہار بی جےپی انچارج بھوپندریادو نے آرجے ڈی اور کانگریس کے لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جولوگ آئین بچانے کی بات کررہے ہیں دراصل انہیں آئین سے مطلب نہیں بلکہ خاندان بچانے کے لئے وہ شور کررہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کر کہاکہ ہر اتحادمیں کچھ اپنے پروگرام ہوتے ہیں دہلی سے بہار تک آرجے ڈی کانگریس کی ملاوٹی جوپروگرام ہے اس کا واحد ایجنڈ ا ہے خاندان بچاؤ تبھی وہ شور کرکہتے ہیں آئین بچاؤ۔