بہار میں جلد شروع ہوگا ٹیچروں کے تقرری کا عمل:ورما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-May-2019

پٹنہ:بہار کےلئے بے روزگاروں کے وزیرتعلیم کرشن نندن پرساد ورمانے خوشخبری دی ہے انہوں نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخاب کے بعد بہارمیں بڑے پیمانے پر اساتذہ کی بحالی کی تقرری ہوگی۔ آج انہوں نے کہا ہے کہ کانٹریکٹ اساتذہ کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹیچروں کی بحالی کا راستہ صاف ہوگیاہےانہوں نے کہا ہے کہ ضابطۂ اخلاق ختم ہوجانے کے بعد بہار میں بڑے پیمانے پر ٹیچروں کی تقرری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سبھی روزگار اکائیوں سے خالی عہدوں کے سلسلے میں تفصیل طلب کی گئی ہے۔ اوراسی بنیاد پر ویکنسی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیچروں کی بحالی میں ٹی ای ٹی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست میں قریب 80ہزار سے زیادہ ٹی ای ٹی امیدوار ہیں ۔ جناب ورما نے کہا ہے کہ آنے والی ویکنسی میں ایس ٹی ای ٹی پاس کو بھی موقع دیاجائے گا اور سبجیکٹ وار تقرری کو لے کر خاکہ تیار کیاجائے گا۔ واضح ہو کہ کانٹریکٹ ٹیچروں کے حق میں پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی بہار میں ٹیچروں کی تقرری نہیں ہوئی ہے۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت نے پھر سے ٹیچروں کی تقرری کرنے کاا علان کیاہے۔