تالاب میں نہانے کے دوران2کی موت1زیرعلاج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-May-2019

ارریہ،(عاشق رحمانی)،تین بچے تالاب میںنہانے کے دوران ڈوب گئے تھے جس میں دو کی موت ہوگئی ہے اور ایک کا علاج ارریہ صدر اسپتال میں چل رہاہے۔ حادثہ بیلوا پنچایت مرزا بھاگ وارڈ نمبر 3کا ہے۔ سبھی بچہ ارریہ ضلع کے چندردے گاؤں کے ہیں۔مہلوک بچے کانام انس پروین اور مشودہ ہے جو بلوا مہمانی آیاتھا۔ بیلوا گاؤں سے پورب باندھ ٹوٹنے کی وجہ سے گڈھا ہوگیاتھا جس میں 25فٹ پانی رہنے کی وجہ سے کئی بچے کی جان جاچکی ہے۔ پہلے اس معاملے میں کئی دفعہ یہاں کے عوامی رہنما اور باشندگان کے ذریعہ باندھ باندھنے کے لئے درخواست دی گئی۔ لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوپائی ہے۔ جس وجہ سے یہ حادثہ آئے دن ہوتارہتا ہے۔ اس سے لوگوں میںکافی غصہ ہے۔ وہیں خاندان والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔