جے ڈ ی یو کے ایم ایل اے کو ووٹ مانگنا پڑا مہنگا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

پٹنہ،: جے ڈی یو ایم ایل اے کو اپنے سماج کے گائوں میں جاکر پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ مانگنا مہنگا ثابت ہوا دیہی عوام کی سخت مخالفت کے بعد ایم ایل اے کو واپس ہونا پڑا۔ در اصل جے ڈی یو کے ایم ایل اے ابھئے کشواہا جو پارٹی کے یوا ریاستی صدر بھی ہیں وہ ان دنوں کارا کاٹ پارلیمانی حلقہ میں پارٹی امیدوار مہا بلی سنگھ کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ وہ کشواہا اکثریتی گائوں میں جا کر مہا بلی سنگھ کو کامیاب بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کارا کاٹ سے آر ایل ایس پی کے قومی صدر اپندر کشواہا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ان کے خلاف جے ڈی یو مہا بلی سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ جے ڈی یو پوری کوشش میں ہے کہ اپندر کشواہا کو مات دیدیا جائے۔ لہٰذا کشواہا ووٹ مہا بلی کے کھاتے میں آئے، اس لئے جد یو نے کشواہا لیڈر ان کی فعج کو کاراکاٹ پار لیمانی حلقہ میں لگایا ہے۔ گذشتہ تین دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں جے ڈی یو ایم ایل اے ابھئے کشواہا کارا کاٹ پار لیمانی حلقہ کے کشواہا اکثریتی ایک گائوں میں نظر آ رہے ہیں جہاں لوگوں نے انہیں گھیر رکھا اور نتیش کمار مردہ باد، نریندر مودی مردہ باد اور نتیش کے دلال واپس جائو کے نعرے لگا رہے ہیں۔ حالانکہ ایم ایل اے ابھئے کشواہا اور دیگر لیڈران کے ذریعہ دیہی عوام کو سمجھانے کی پوری کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔ لیکن دیہی گائوں کے لوگوں کے ذریعہ لگاتار نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ وہیں ایم ایل کے سامنے ہی گائوں کے لوگ اپندر کشواہا زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ آخر کار جد یو ایم ایل اے کی کوشش کامیاب نہیں دکھ رہی ہے ،الٹے پائوں گائوں سے باہر نکلتے نظر آرہے ہیں