راہل گاندھی کے روڈ شو کے روٹ میں تبدیلی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2019

پٹنہ: کانگریس صدرراہل گاندھی کا 16مئی کو پٹنہ میں ہونے والے روڈ شو روٹ طے ہوگیاہے۔ راہل گاندھی پٹنہ صاحب سے پارٹی امیدوار شتروگھن سنہاکی حمایت میں گاندھی میدان سے ڈاک بنگلہ تک روڈ شو کریںگے۔ شام 6سے شروع ہونے والا روڈ شو 45:06میں ختم ہوجائے گا۔ پارٹی لیڈران کی کوشش ہے کہ روڈ شوکا روٹ انکم ٹیکس گولمبر تک ہوجائے۔ راہل گاندھی جمعرات کوپہلے پاٹلی پترا پارلیمانی سیٹ سے آرجے ڈی امیدوار میشا بھارتی کی حمایت میں بکرم میں انتخابی ریلی کریں گے۔اس بیچ تازہ خبروں میں کہاگیا ہے راہل گاندھی کا روڈ شو کا روٹ بدل گیاہے۔ پٹنہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاندھی میدان میں ہیلی کپٹر اترنے کی اجازت نہیں دینے کے سبب روٹ شو کا روڈ بدل گیاہے۔ حالانکہ جو جانکاری ملی ہے اس کے مطابق حفاظتی وجوہات سے روڈ شو کا روٹ بدلاگیاہے۔ اب دنکر گولمبر سے بودھ مورتی تک روڈ شونکالا جائے گا۔