رسل بنے آئی پی ایل -12 کے سب سے قیمتی کھلاڑی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2019

حیدرآباد،(یو این آئی ) كکولکاتہ نائیٹ رائیڈرز کی ٹیم آئی پی ایل کے پلے آف میں جگہ نہیں بنا پائی لیکن اس کے کیریبین کھلاڑی آندرے رسل کو ٹورنامنٹ کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔رسل نے 14 میچوں میں 56.66 کی اوسط سے 510 رن بنائے جس میں چار نصف سنچری شامل تھیں ۔ انہوں نے اپنی زبردست ہٹ سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ رسل نے 31 چوکے اور 52 چھکے مارے۔ ان کے 52 چھکے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ تھے اور ایک ٹورنامنٹ میں کرس گیل کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ رسل نے اس کے علاوہ 14 میچوں میں 11 وکٹ بھی حاصل کئے۔رسل کو بہترین اسٹرائک ریٹ کا ایوارڈ: رسل کو اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں بہترین اسٹرائک ریٹ کا ایوارڈ بھی ملا۔ رسل کا 204.81 کا اسٹرائک ریٹ رہا۔پولارڈ کو بہترین کیچ ایوارڈ: آئی پی ایل -12 کی فاتح ممبئی انڈینس کے کیرون پولارڈ کو اس سیزن کے بہترین کیچ کا ایوارڈ ملا۔ لیگ مرحلے میں ان کے ڈیپ پوائنٹ پر سریش رینا کے کیچ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کیچ مانا گیا۔بمراہ فائنل کے مین آف دی میچ: چوتھی بار چمپئن بننے والی ٹیم ممبئی انڈینس کے کرشمائی تیز گیند باز جسپريت بمراہ کو چنئی سپرکنگس کے خلاف فائنل کا مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔ انہوں نے چار اوور میں صرف 14 رنز دے کر دو وکٹ لئے جس کی بدولت ممبئی نے اپنے 149 کے اسکور کا دفاع کر ایک رن سے کامیابی حاصل کی۔حیدرآباد کو فئيرپلے ٹرافی: سنرائزرس حیدرآباد کو صاف ستھرے کھیل کے لئے فئيرپلے ٹرافی پیش کی گئی۔ حیدرآباد کی ٹیم کے مینٹر وی وی ایس لکشمن نے اپنی ٹیم کی جانب سے یہ ٹرافی قبول کی۔شبھمن گل کو ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ: کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے شبھمن گل کو سیزن کے بہترین ابھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔ 19 سال کے گل نے ٹاپ آرڈر میں کھیلتے ہوئے 14 میچوں میں تین نصف سنچریوں سمیت 296 رن بنائے اور ان کا اسٹرائک ریٹ 124.36 رہا۔پنجاب اور حیدرآباد کو ایوارڈ: پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو آئی پی ایل 2019 میں بالترتیب بہترین میدان اور پچ کے ایوارڈ ملے۔