رنویر سنگھ فلم 83کے لئے گانا گاسکتے ہیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آنے والی فلم 83کے لئے گانا گاسکتے ہیں۔رنویر سنگھ نے حال ہی میں فلم ’گلی بوائے‘ کے ٹریک سانگ ’اپنا ٹائم آئے گا‘ گایا تھا۔ اس گانے کو سننے کے بعد تمام رنویر کی سنگنگ کے دیوانے ہوگئے۔ کہا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ ایک بار پھر سے اپنی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ کے لئے اپنی آواز دے سکتے ہیں۔فلم ’83‘ میں موسیقی دے رہے پریتم نے فلم سازوں سے رنویر کے گانے کے تعلق سے حال ہی میں بات کی۔ اس کے بعد فلم کے ڈائرکٹر اور پروڈیوسرس نے بھی اس بات پر رضامندی ظاہر کی۔ رنویر جلد ہی فلم کا ٹریک گنگنا سکتے ہیں۔ یہ فلم 1983میں کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی ہے۔ اس میں ہندستان کو شاندار جیت ملی تھی۔ رنویر سنگھ اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں سابق کرکٹ کپتان کپل دیو کا کردار ادا کررہے ہیں۔