روہتاس میں پولنگ پارٹی کی گاڑی حادثے کا شکار ایک کی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

روہتاس:روہتاس میں پولنگ پارٹی کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ جس میں ایک کی موت اور 4دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ واقعہ کے سلسلہ میں بتایاگیا ہے کہ آج 5پولنگ عملے پرائیویٹ کار سے انتخاب کرانے کے لئے ڈہری سے دنارا بلاک جارہے تھے۔ اسی دوران آج ضلع کے آنس اوپی کے گوپال پور موڑ کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ اس واقعہ میں پولنگ عملہ راجون سنگھ کی موت ہوگئی۔ جب کہ راجندر شرما راہل سنگھ نشاد احمداور عظمت حسن شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا علاج مقامی صدر اسپتال میں چل رہاہے۔