سارہ علی خان نے96 سے 50 کلو وزن کیسے کیا ؟

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-May-2019

ممبئی(پی ایس آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ اور پٹودی خاندان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی فٹنس کی باتیں آج کل ہر ایک کی زبان پر ہیں مگر سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ96 سے 50 کلو گرام وزن کرنے کا سفر بہت لمبا اور مشکل تھا انہوں نے اپنے فٹنس کے سفر میں سب سے پہلیاپنے کھانے پینے کی پرانی عادتوں کو چھوڑا ،پیزا کی جگہ سلاد کو استعمال کرنا شروع کیا اور ساتھ ہی مختلف طرح کی ورزشیں بھی کیں۔سارہ علی خان نیایک انٹرویو میں اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ گریجویشن سے پہلے اْن کا وزن 96 کلو گرام تھا، جس کے بعد انہوں نینیویارک میں اپنے فٹنس کیسفرکا آغاز کیا اور آسان طریقے اپناتے ہوئیسب سے پہلے کھانے پینے کی روٹین میں تبدیلی لائیں اور ورزش شروع کی۔سارہ علی خان نے مزید کہا کہ شروع میں میرا وزن بہت زیادہ تھا اس لیے میں نیہلکی پھلکی ورزش سے شروعات کی جس میں پیدل چلنا، سائیکل چلانا اور بوکسنگ شامل تھی۔فلم کیدرناتھ کی ہیروئن کا کہنا ہے کہ اگر اْن کا ہفتہ بہت مصروف اور تھکا دینے والا ہو تو ہفتے کے آخر میں وہ صرف یوگا کی کلاس لیتی ہیں اور اگر اْن کا ہفتہ سخت اور جذباتی طور پر بہت بْراگزرا ہو تو وہ ہفتے کے اختتام پر 45منٹس کی بوکسنگ کرتی ہیں۔