فلم ’دےدے پیار دے ‘نے ہفتے کے آخر تک 38کروڑ روپے کی کمائی کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہوراداکار اجے دیوگن کی فلم ’دے دے پیار دے ‘ نے پہلے ہفتے میں 38کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔اجے دیوگن ،تبو اور رکل پریت سنگھ کی جوڑی والی فلم ’دے دے پیاردے‘17مئی کو ریلیز ہوئی ہے۔یہ فلم ہندوستان میں 3100 اسکرینس پر ریلیز ہوئی ہے جبکہ بیرون ملک میں ملاکر 3750سے زیادہ اسکرین پر ریلیز ہوئی ہے۔دے دے پیار دے میں اجے دیوگن ،تبو اور رکل پریت سنگھ نے زبردست اداکاری کی ہے۔شائقین کو یہ فلم کافی پسند آئی ہے۔اس کی کہانی ایک 50سال کے شخص کی ہے جو اپنی بیوی سے الگ ہوچکا ہے اور ایک 26سالہ نوجوان لڑکی سے عشق کربیٹھتا ہے۔بہترین اسٹار کاسٹ کے ساتھ زبردست اداکاری کی وجہ سے لوگوں کی فلم کافی پسند آرہی ہے اور اس کے مختلف موضوع کی وجہ سے بھی یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے اسی کے پیش نظر فلم نے کمائی کے معاملے میں شروعات اچھی کی ہے۔