لاکھوں کی مکئی کی فصل جل کر راکھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-May-2019

کٹیہار،(عاشق رحمانی)،ضلع کے پھلکا بلاک واقع مورسنڈا پنچایت کے لکشمی پور لہجر میں کھیت میں لگی فصل میں آگ سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ مکئی کھیت کے مالک محمد آصف عرف گلا ب ولد رئیس الدین ساکن لہجر کے کھیت دوایکڑ میں مکئی کی فصل لگی ہوئی تھی۔ بغل کے کھیت میں مکئی کٹاہواتھا۔ جس میں جنگل کو جلانے کےلئے آگ لگایاگیا تیز ہوا کی وجہ سے چنگاری اٹھی اور مکئی کو اپنے چپیٹ میں لے لیا۔ مکئی مالک کا صدمے سے رورو کر براحال ہے۔ مہاجن سے قرض لےکر کھیتی کیاتھا جس سے سارے ارمانوں پر پانی پھیردیا۔ گاؤں کے سماجی کارکن نوشاد عالم نے سرکاری معاوضہ کا مطالبہ کیاہے اور متاثر کسان کے بینک لون کو معاف کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ نوشاد عالم نے کہا کہ وزیراعظم فصل بیمہ منصوبہ کے طرف سے معاوضہ ملنا چاہئے۔