لکشمن نے بی سی سی آئی لوک پال سے کہا، آگے سماعت کی ضرورت نہیں ہے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

نئی دہلی،(آئی این ایس انڈیا)سابق ہندوساتنی اسٹار کھلاڑی وی وی ایس لکشمن نے بی سی سی آئی کے افسر کو مطلع کیا ہے کہ انہیں سن رائزرس حیدرآباد کے مینٹراور بورڈ کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کا رکن ہونے کے ڈبل کردار کی وجہ سے مفادات کے ٹکراوو کے مبینہ الزامات کے سلسلے میں آگے سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔جسٹس جین نے اب اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔بی سی سی آئی اور شکایت کنندہ سنجیو گپتا نے بھی کہا ہے کہ آگے سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔لکشمن اور تندولکر نے جین کے سامنے لمبی گواہی دی اور سماعت کی اگلی تاریخ 20 جون مقرر کی گئی تھی جب وکیل ان کی طرف سے موجود ہوتے پتہ چلا ہے کہ لکشمن نے واضح کیا ہے کہ انہیں اپنے بیان میں اور کچھ نہیں جوڑنا ہے۔اس میں تحریری بیان بھی شامل ہے۔لکشمن نے اپنے حلف نامے میں صاف کیا تھا کہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر الزام ثابت ہو جاتے ہیں تو سی اے سی رکن کے عہدے سے ہٹ جائیں گے۔