مدھے پورہ میں پپواور شرد یادو کو جھٹکا، جے ڈی یو امیدوار گنتی میں آگے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2019

پٹنہ: بہار میں یادو لینڈ کے نام سے مشہور مدھے پورہ میں ووٹ شماری کے دوران دو بڑے لیڈر پیچھے چل رہے ہیں۔ اس سیٹ پر شروعاتی رجحان میں موجود ایم پی پپویادو، لالٹین لےکر میدان میں اترے شردیادو دونوں ہی جے ڈی یو کے دنیش چندر یادو سے پیچھے چل رہے ہیں۔ اس سیٹ پر پپویادو نے 2014 میں قبضہ جمایاتھا۔ ووٹ شمار ی میں اب تک ملے رجحان میں مدھے پورہ میں جے ڈی یو امیدوار دنیش چندریادو قریب 1لاکھ ووٹوں سے آرجے ڈی امیدوار شرد یادو سے آگے چل رہے ہیں۔ جن ادھیکار پارٹی کے امیدوار پپویادو کو ابھی تک 30ہزار ووٹ ملے ہیں۔ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔