مولانا آزاد لائبریری کے مقابل لان میں ایک فوارے سمیت مختلف سہولیات کا افتتاح

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2019

علی گڑھ، (پریس ریلیز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وا ئس چانسلر پروفیسر طارق منصورنے آج مولانا آزاد لائبریری کے مقابل لان میں ایک فوارے سمیت فزیکل ایجوکیشن شعبہ میں اسٹیم باتھ، سونا باتھ، جاکوزی اور سائنٹفک ویٹ ٹریننگ مشین سے لیس ہیو من پرفارمنس لیبوریٹری کا افتتاح کیا۔افتتاح کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے فزیکل ایجوکیشن شعبہ میں چل رہے دیگر تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ، سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر اکبر حسین ،یونیورسٹی پراکٹر پروفیسرایم محسن خاں، ڈپٹی ڈائرکٹر یونیورسٹی گیمس کمیٹی مسٹر انیس الرحمن خاںاور یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر امجد علی وغیرہ بھی موجود تھے۔