موٹر سائیکل کو بچانے میں ویگن آر کھیت میں پلٹی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

سہسرام( انجم ایڈو کیٹ) روہتاس ضلع کے د ینارا کے قریب برائوں روڈ گوپال پور کے پاس انتخابی کام کیلئے جا رہے کچھ عملوں کے ساتھ حادثہ پیش آگیا۔ ایک موٹر سائیکل کو بچانے میں ایک ویگن آر کار حادثہ کی شکار ہو گئی۔ یعنی ویگن آر کھیت میں جا کر پلٹ گئی جس سے ایک شخص کی موت اور چار لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والے شخص راجونش سنگھ کی لاش کو صدر اسپتال سہسرام پوسٹ مارٹم کیلئے لایا گیا۔ دیگر 4اشخاص کو پرائمری علاج کے بعد بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ریفر کیا ہے۔ زخمی راجندر شرما، راہل کمار، نشاط احمد اورعظمت حسن وغیرہم ڈہری آنسون سے دینار انتخابی کام کیلئے ذمہ داری لینے جا رہے تھے۔ اس ضمن میں دینارا کے بھانس او پی انچارج نے بتایا کہ بے قابو ہو کر ایک ویگن آر کھیت میں چلی گئی اور پلٹ گئی جس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور چار اشخاص زخمی ہوئے ہیں۔