میئرنے شہر میں ٹھنڈے پانی کے پیاؤ کا کیاانتظام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-May-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،بتیا میں ان دنوں شدید گرمی اور لو کو دیکھتے ہوئے نگر پریشد میئر گریمادیوی شکاریا اور نائب میئر قیوم انصاری کے ذریعہ شہر کے 5مقاموں پر نگر پریشدکی جانب سے مفت پیاؤ کا انتظام کیاگیاہے۔ میئر او ر نائب میئر کے ذریعہ بتایاگیاکہ بس اسٹینڈ کلکٹریٹ گیٹ 3لالٹین نظر باغ پارک اورلال بازار چوک وغیرہ جگہوںپر عوام اور راہگیرکے لئے نگر پریشد کے ذریعہ مفت ٹھنڈے پانی کا پیاؤ لگایاگیاہے۔ انہوں نے آگے بتایاکہ سوموار سے اسے بڑھا کر شہر کے 12مقام پر لگوایا جائے گا۔ دونوں نے یہ بھی کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو اور دیگر مقامات پر ٹھنڈے پانی کا انتظام کیاجائے گا۔ اس شدید گرمی میں جگہ جگہ پر پیاؤ لگانے سے جہاں عام راہ گیروں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔ وہیں رکشہ تانگا چلانے والے مزدوروں کو اس ٹھنڈے پانی کے انتظام سے کافی راحت کا احساس ہورہاہے۔ عوامی مفاد کے لئے چاروں طرف ان دنوں تعریف کے پل باندھے جارہے ہیں۔