نریندرمودی نے تقسیم کیا قلمدان، امت شاہ کوداخلہ، راجناتھ سنگھ کودفاعی ذمہ داری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-May-2019

نئی دہلی:مودی کابینہ کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کوان کے قلمدان تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ جاری کی گئی فہرست میں راجناتھ سنگھ کو وزارت دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ امت شاہ کووزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔نتن گڈکری کوسڑک اورٹرانسپورٹ، سدا نند گوڑا کوکیمکل اور فرٹلائزر، نرملا سیتا رمن کومالیات اورکارپوریٹ افیئرس ملا ہے۔ جبکہ ریلوے کو پٹری پر چلانےکی ذمہ داری پیوش گوئل کےسرہے۔ رام ولاس پاسوان کو کنزیومرافیئرس، نریندرسنگھ تومرکو زراعت /پنچایت وزیرمملکت، روی شنکرپرساد کوقانون، ہرسمرت کوربادل کوفوڈ اینڈ پروسیسنگ، تھاورچند گہلوت کوسماجی انصاف اور تفویض اختیارات، ایس جےشنکرکووزارت خارجہ کا ذمہ ملا ہے۔آج دوپہراعلان کردہ نئے وزرا میں سابق وزیردفاع نرملا سیتارمن کوارون جیٹلی کی جگہ وزیرخزانہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جیٹلی نے خراب صحت کی وجہ سے وزیر بننے سےانکارکردیا تھا۔ سشما سوراج کی جگہ سابق خارجہ سکریٹری ایس جے شنکرکونیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔ سشما سوراج بھی خراب صحت کی وجہ سےاس بارانتخابات میں کھڑی نہیں ہوئی تھیں۔گزشتہ حکومت میں دیہی ترقی کے وزیررہےنریندرسنگھ تومرکوپرانے محکمے کے ساتھ وزارت زراعت کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ رمیش پوکھریال نشنک کوانسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ، پیوش گوئل کو ریلوے، کامرس اور صنعت، نتن گڈکری کوشاہراہ، ٹرانسپورٹ اوردرمیانی، چھوٹی اوربہت چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت، دھرمیندرپردھان کوپٹرولیم اوراسٹیل اورروی شنکرپرساد کو اطلاعات ونشریات اوروزارت قانون کا کام کاج سونپا گیا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی کے پاس عملے،عوام کی شکایت اور پینشن،نیوکلائی توانائی، خلائی محکمہ، اہم پالیسی سازمسئلےاورایسے سبھی محکمےاپنے پاس رکھے ہیں، جوکسی کوالاٹ نہیں کئے گئے ہیں۔ اسمرتی ایرانی کوان کے پرانے محکمے کپڑے کی وزارت کے ساتھ ساتھ خواتین واطفال کی فلاح وبہبود کی وزارت، مہیندرناتھ پانڈے کومہارت کی ترقی کی وزارت اورپرہلاد جوشی کو پارلیمانی اموراورکوئلہ اورکان کی وزارت کا وزیربنایا گیا ہے۔ رام ولاس پاسوان کومحکمے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےاوروہ پہلے کی طرح خوراک کی فراہمی اورصارفین امورکے وزیربنےرہیں گے۔ اسی طرح سے ہرسمرت کوربادل بھی پہلے کی طرح فوڈ پروسیسنگ کی صنعت کی وزارت اور مختار عباس نقوی اقلیتی امور کے وزیربنے رہیں گے۔