نریند رمودی 30 مئی کو لیں گے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2019

لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کردی ہے ۔ مودی کی قیادت میں بی جے پی اکیلے دم پر 300 کا اعداد و شمار پار کرلیا ہے اور لوک سبھا انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ این ڈی اے 350 کے پاس ہے جبکہ کانگریس صرف 50 تک پہنچ پائی ہے۔اس بڑی جیت کے بعد وزیر اعظم مودی آج وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دیں گے ۔ انہوں نے اس کیلئے کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے ، جس میں وہ کئی معاملات پر بات چیت کریں اور حکومت ختم ہونے کےرسمی کام پورے کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق کابینہ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی صدر جمہوریہ کووند سے ملاقات کریں اور اپنا استعفی پیش کریں گے ۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ مودی اور ان کی پارٹی کو نئی حکومت بنانے کیلئے مدعو کریں گے ۔ اطلاعات کے مطابق نریندر مودی 30 مئی کو وزیر اعظم کے عہدہ کی حلف لے سکتے ہیں ، وہیں آج ہی این ڈی اے کی میٹنگ بھی ہوسکتی ہے ، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔