نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیاکا پریکٹس میچ آج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2019

لندن،(یو این آئی ) نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے بہترین مجموعہ اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندستانی کرکٹ ٹیم ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے اپنی تیاریاں پرکھنے اترے گی۔30 مئی سے شروع ہونے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندستانی ٹیم دو پریکٹس میچ کھیلے گی جس میں پہلا مقابلہ وہ كنگسٹن اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ کو کھیلے گی۔ یہ غیر سرکاری پریکٹس میچ ٹیم انڈیا کی کارکردگی اور اس کی تیاریوں کو پرکھنے کے لحاظ سے اس کے دونوں پریکٹس میچ بہت اہم ہوں گے جہاں کھلاڑیوں کو یہاں کی کنڈیشنز کے ساتھ خود کو ڈھالنے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے پاس بھی مجموعہ پرکھنے کا موقع رہے گا۔ہندستانی ٹیم مینجمنٹ کے لئے چوتھے آرڈر کو لے کر بھی حالت کافی دلچسپ رہی ہے جہاں فی الحال لوکیش راہل اور کم تجربے کے باوجود ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کو لے کر سرخیاں بٹورنے والے آل راؤنڈر وجے شنکر اہم دعویدار ہیں۔اوپننگ آرڈر میں شکھر دھون اور روہت شرما کی فارم بھی اہم ہوگی جن پر اچھی شروعات دلانے کی ذمہ داری ہے۔ کپتان وراٹ تیسرے نمبر پر اہم بلے باز ہیں اور ان کھلاڑیوں کی موجودگی سے ہندستان کا ٹاپ آرڈر کافی مضبوط ہے۔ وہیں پانچویں نمبر پر مہندر سنگھ دھونی، آل راؤنڈر کیدار جادھو اور آل راؤنڈر ہردک پانڈیا نچلے آرڈر کو مضبوطی دینے والے اہم کھلاڑی ہیں۔پریکٹس میچ میں بلے بازوں کی کارکردگی کے علاوہ بولروں پر بھی نگاہیں رہیں گی جنہیں انگلینڈ کی پچوں پر اہم سمجھا جا رہا ہے۔ تمام ماہرین کا خیال ہے کہ انگلش پچوں پر ہر ٹیم کے گیند بازوں کا کردار اہم ہوگا۔ ہندستانی ٹیم کے پاس ون ڈے میں دنیا کے نمبر ایک بولر کے طور پر جسپريت بمراہ موجود ہیں۔فاسٹ بولر بمراہ کے علاوہ بولنگ اٹیک میں محمد سمیع، بھونیشور کمار اور پانڈیا سے یہاں کی مشکل پچوں پر اچھی کارکردگی کی توقع ہے جبکہ اسپنروں میں کلدیپ یادو اور یجویندر چہل کا مظاہرہ اہم سمجھا جا رہا ہے۔سال 1983 میں کپل دیو اور 2011 میں دھونی کی کپتانی میں ورلڈ فاتح بنا ہندستان اس بار وراٹ کی کپتانی میں چمپئن بننے کے مقصد کے ساتھ اترا ہے، لیکن خود کپتان وراٹ کہہ چکے ہیں کہ یہ اب تک کا سب سے مشکل مرحلہ آئی سی سی ورلڈ کپ ہو گا جہاں پر کوئی بھی الٹ پھیر کر سکتی ہے اور کھلاڑیوں کو اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔دوسری طرف نیوزی لینڈ کے لیے پریکٹس میچ سے پہلے بڑا دھچکا وکٹ کیپر بلے باز ٹام لاتھم کے زخمی ہونے سے لگا ہے جو زخمی ہو گئے ہیں اور ہندوستان کے خلاف پریکٹس میچ میں نہیں اتریں گے۔ لاتھم کی جگہ میچ میں غیر تجربہ کار ٹام بلیڈل کو اتارا جائے گا۔