ورلڈ کپ کے لیے ہمارے ترکش میں ہیں کافی تیر: شاستری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

نئی دہلی،(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے کوچ روی شاستری نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے ترکش میں کافی تیر ہے جس سے واضح ہو گیا کہ حالات کے مطابق ٹیم مجموعہ طے کیا جائے گا۔وجے شنکر کے انتخاب پر غور کیا جا رہا تھا کہ تمل ناڈو کا یہ آل رائونڈرچوتھے نمبر پر بلے بازی کرے گا لیکن شاستری نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کا مقام طے نہیں ہے۔ہماری ٹیم میں لچکدار ہے۔ضرورت کے مطابق طے ہوگا۔ہمارے ترکش میں کافی تیر ہیں۔ہمارے پاس بہت سے کھلاڑی ہیں جو چوتھے نمبر پر اتر سکتے ہیں۔مجھے اس کی فکر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 15 کھلاڑی کبھی بھی، کہیں بھی کھیل سکتے ہیں۔اگر کوئی تیز گیند باز زخمی ہے تو اس کا اختیار بھی موجود ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔آل رائونڈرکیدار جادھو کو آئی پی ایل کے دوران کلائی میں چوٹ لگی جبکہ کلائی کے اسپنر کلدیپ یادو فارم میں نہیں ہیں لیکن کوچ نے کہا کہ وہ اس کو لے کر فکر مند نہیں ہیں۔جب ہم 22 تاریخ کو جائیں گے تو دیکھیں گے کہ اس میں کون 15 کھلاڑی ہیں۔کیدار کو فریکچر نہیں ہوا ہے۔ہم انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ابھی وقت ہے۔شاستری نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے کوئی پہلے سے حکمت عملی نہیں بنا سکتا اور تیاری کے لیے چار سال کا وقت رہتا ہے۔