پرگیہ کا بیان افسوسناک، بی جے پی کارروائی کرے: پائلٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

جے پور، (ایجنسی): کانگریس ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے ناتھورام گوڈسے پر دیئے گئے بیان کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے بی جے پی سے سادھوی پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب وزیر اعلی جمعہ کو پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔پائلٹ نے کہا کہ آخری مرحلے کی تشہیر کا جمعہ کو آخری دن ہے اور گزشتہ دنوں حکمراں پارٹی نے سیاست کا جو ثبوت دیا، وہ ملک کے لئے مایوس کن ہیں۔ بھوپال سے بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کا بیان بہت ہی افسوسناک ہیں۔ گوڈسے کو محب وطن بتانے والا بیان بہت ہی چونکانے والا بیان ہیں۔ سادھوی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل کی محب وطن بتا رہے ہیں جبکہ بی جے پی اس بیان پرپلہ جھاڑ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کو سادھوی پرگیہ ٹھاکر پر کاروائی کرنی چاہئے۔