چکن بریانی بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-May-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients – اجزاء

 مرغی کا گوشت 1/2 1کلو

لہسن‘ادرک پیسٹ 2کھانے کے چمچے

ٹماٹر(چوپ کرلیں) 3عدد

پیاز(سلائس کاٹ لیں) 2 عدد

دہی 1کپ

آلو بخارے 4-5 عدد

بریانی مصالحہ 2کھانے کے چمچے

چاول (بھگودیں) 3کپ

تلی ہوئی پیاز حسب ضرورت

 ثابت گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچہ

ہری مرچیں 2 عدد

پودینہ 1/2 گٹھی(پتے الگ کرلیں

ہرادھنیا(چوپ کرلیں) 1/2 گٹھی

 زردے کا رنگ 1/4چائے کا چمچہ(دودھ میں گھول لیں

بریانی ایسنس چند قطرے

 گھی کپ

نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

پتیلی میں گھی گرم کریں ۔اس میں پیاز ڈال کر 3-4منٹ تک فرائی کریں ۔

گوشت اور لہسن‘ادرک پیسٹ ڈال کر 5منٹ تک فرائی کریں ۔

اس کے بعد اس میں ٹماٹر‘دہی‘آلو بخارے اور بریانی مصالحہ ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔

ایک کپ پانی ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر گوشت گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔

چاولوں میں ہر ی مرچیں‘نمک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ایک کنی رہنے تک اُبال لیں۔ چھان کر چاول الگ کرلیں۔

ایک بڑے پتیلے میں پہلے آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں ۔

اس پر تیار کیا ہوا گوشت کا آمیزہ ڈالیں۔

تلی ہوئی پیاز‘ہرادھنیا اور پودینے کی آدھی مقدار ڈال کر بقیہ چاول ڈالیں اور باقی بچی ہوئی تلی ہوئی پیاز‘ہرادھنیا اور پودینہ ڈال کر زردے کارنگ اور بریانی ایسنس چھڑ ک کر دم پہ لگادیں۔

مزیدار چکن بریانی تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔