کاؤنٹی میں ناٹنگھم شائیر کے لئے کھیلیں گےاشون

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2019

لندن،(یو این آئی ) ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائیر کی جانب سے سیزن کے دوسرے ہاف میں کھیلیں گے ۔اشون ناٹنگھم شائیر سے کاؤنٹی سیزن کے دوسرے ہاف میں جڑیں گے۔ وہ غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر کھیل رہے آسٹریلیا کے جیمز پیٹنسن کی جگہ لیں گے اور جو آخر تک کلب سے جڑیں گے۔ اس وقت ہندستانی ٹیم انگلینڈ میں ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہوگی۔اشون فی الحال ہندستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہے۔ ورلڈ کپ کی 15 رکنی ٹیم میں ان کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں اسپنر کے طور پر يجویندر چہل، کلدیپ یادو اور رویندر جڈیجہ شامل ہیں۔اشون ایسیکس کے خلاف 30 جون سے ہونے والے مقابلے میں جڑیں گے جس کے بعد وہ سمرسیٹ اور سرے کے خلاف مقابلوں میں بھی کھیلیں گے ۔ اشون اگرچہ یارکشائر کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے لیکن کینٹ، واروکشاير اور سرے کے خلاف میچ میں شامل ہوں گے۔ناٹنگھم شائیر سے جڑنے پر اشون نے کہاکہ میں ٹرینٹ برج جیسے میدان پر ناٹنگھم شائیر کے ساتھ کھیلنے کے لئے تیار ہوں اور مجھے امید ہے کہ ٹیم کی جیت میں اپنا مکمل تعاون کر سکوں گا۔ میں نے پچھلی بار انگلینڈ میں ورسسٹرشاير کے ساتھ بھی اپنے کھیل سے خوب لطف اٹھایا تھا۔ یہ کرکٹ کا شاندار، مدمقابل کی شکل ہے جس کے شروع ہونے کا مجھے بے تابی سے انتظار ہے۔قابل ذکر ہے کہ کاؤنٹی کلب میں اشون دوسری بار کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے 2017 میں ورسسٹرشاير کے لئے چار مقابلے کھیلے تھے جس میں انہوں نے 29.15 کی اوسط سے 20 وکٹ اور 42.80 کی اوسط سے 214 رنز بھی بنائے تھے۔ناٹنگھم شائیر کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر مک نیویل نے اشون کے کلب سے جڑنے پر کہاکہ ہمیں پتہ تھا کہ ہمیں جن کے ساتھ جڑنا ہے اور ہم نے ایک عالمی سطح کے بولر کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔ بولر چاہے اسپنر ہو یا تیز ، ہم تمام اختیارات کے لئے تیار ہیں۔