کندھے کی چوٹ کے سبب فرنچ اوپن سے ه ہٹیںشاراپووا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

پیرس،(یو این آئی) پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن اور دو بار کی فرنچ اوپن فاتح روس کی ماریا شاراپووا کندھے کی سرجری سے پوری طرح صحتیاب نہ ہوپانے کے سبب سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن سے ہٹ گئی ہیں۔ فرنچ اوپن 26 مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔فرنچ اوپن سے ہٹنے کے بعد شاراپووا نے سوشل میڈيا پر کہاکہ ’’میں فرنچ اوپن سے ہٹ رہی ہوں۔ صحیح فیصلے کرنے ہمیشہ آسان نہیں ہوتے۔ اچھی بات یہ ہے کہ میں پریکٹس کے لیے کورٹ پر آ گئی ہوں اور آہستہ آہستہ اپنے کندھے میں چوٹ سے صحتیاب ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔ میں پیرس کو بہت یاد کروں گی‘‘۔دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی نے جنوری سے اب تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا ہے اور فروری میں ان کے کندھے کی سرجری بھی ہوئی تھی۔ شاراپووا پانچ بار کی گرینڈ سلیم فاتح ہیں۔ انہوں نے 2012 اور 2014 میں فرنچ اوپن کا خطاب جیتا تھا اور گزشتہ سیزن میں وہ کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔ شاراپووا اس سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں ایشلے بارٹي سے ہار گئی تھیں اور اس وقت ان کی عالمی رینکنگ 35 ویں ہے۔فرنچ اوپن اس سال 26 مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ مردوں میں جہاں رافیل نڈال ٹورنامنٹ کے گزشتہ فاتح ہیں وہیں خواتین کے زمرے میں سمونا ہالیپ پچھلی بار کی چیمپئن ہیں۔