کوفتہ مصالحہ بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients – اجزاء

 قیمہ 250گرام

پیاز(باریک چوپ کی ہوئی) 1کپ

لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1/4چائے کا چمچہ

 نمک حسب ذائقہ

دھنیا پاؤڈر 1/2چائے کاچمچہ

 گھی 1چائے کا چمچہ

لہسن‘ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ

ہرادھنیا 1کھانے کا چمچہ(باریک چوپ کیا ہوا

 ٹماٹو پیوری 1/2کپ

تیل 1/2کپ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

کوفتہ مصالحہ

چوپر میں قیمہ1/2کپ پیاز1/2چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر ‘نمک اور گھی ڈال کر پیس لیں اور پیالے میں نکال کر اس آمیزے سے کوفتے بنا لیں۔

سوس پین میں تیل گرم کرکے باقی پیاز ڈال کر ساتے فرائی کرلیں ۔

لہسن‘ادرک پیسٹ‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ٹماٹو پیوری اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر بھون لیں۔

اس میں 2کپ‘پانی ڈال کر پکائیں اُبال آجائے تو اس میں کوفتے ڈال کر ڈھک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ کوفتے گل جائیں حسب پسند گریوی رکھ کر چولہے سے اُتارلیں ۔سرونگ ڈش نکال کر سروکریں۔