گجراتی دہی بڑے بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

ماش کی دال ڈیڑھ کپ

نمک حسب ذائقہ

تیل فرائی کے لیے

دہی ایک کلو

املی کی میٹھی چٹنی حسب ضرورت

ناریل پسا ہوا

ہرادھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا

لال مرچ ایک چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

بگھار کے لیے تیل دو کھانے کے چمچ

رائی ایک کھانے کا چمچ

 کڑی پتہ دوڈنڈی

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

ماش کی دال کو دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگودیں ،پھر اس کا پانی نکال کرپیس لیں،دال بالکل باریک نہ ہو،دانے دار رہنی چاہیے،اب اس میں نمک ملادیں، تیل کڑھائی میں گرم کریں اور بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کریں۔

گولڈن ہو جائیں تو نکال کر ایک کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں،اس کے بعد دہی میں صرف چینی

ڈال کر پھینٹ لیں۔

ایک ڈش لیں ،پکوڑوں میں سے دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑلیں،ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اوپر دہی ڈالیں پھر اس پر املی کی میٹھی چٹنی ،ناریل،نمک ،لال مرچ چاٹ مصالحہ ،بگھار اور ہر ادھنیا ڈال کر سرو کریں۔