گری راج سنگھ کی مسلمانوں کو دھمکی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2019

پٹنہ :مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے رام مندر معاملے پر مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔ گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ایودھیا میں رام مندر بنانے کیلئے آگے آنا ہوگا ۔ ورنہ وہ اپنا انجام سوچ لیں۔انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پرہی ہندوستان کی تقسیم ہوئی تھی اور پاکستان کا وجود عمل میں آیا تھا۔ گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر نہیں بنے گا توکیا پاکستان میں بنے گا؟ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر نہیں ہوئی تو ہندؤوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی اورہندو کب تک اسے برداشت کریں گے۔ کمل ہاسن کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کمل ہاسن کی فلمیں صرف مسلمانوں نے نہیں دیکھی ہیں۔ کمل ہاسن کو ہندو فلم شائقین نےتالیاںبجا کرفلم اسٹاربنایاہے۔ اور وہ ہندؤوں کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گری راج سنگھ نے عامرخان، نصیرالدین شاہ کو نشانہ بنایا۔ وہیںانہوں نے سابق نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کے بیان پربھی تبصرہ کیا۔