ہارنے والے ہی ای وی ایم پر سوال اٹھارہے ہیں:وزیراعلیٰ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

پٹنہ: وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مغربی بنگال میں انتخاب کے دوران وہ انتخابی تصادم پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں عجیب وغریب صورتحال ہے۔ انتخاب صاف ستھرے اور پرامن ماحول میں ہوناچاہئے۔ لیکن وہاں جو کچھ ہوا وہ جمہوریت کے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے حذب مخالف کی جانب سے ای وی ایم پر اٹھائے جانے والے سوال پر کہا کہ ای وی ایم پر سوال اٹھانا مایوسی اور احساس کمتری کی مثال ہے۔ میں ہمیشہ ای وی ایم کا حمایتی رہاہوں اس میں کوئی کربڑی نہیں ہوسکتی ہے۔ سوال ویسے لوگ اٹھارہے ہیں جو انتخاب میںہار رہے ہیں۔ اکزٹ پول میں این ڈی اے بھاری اکثریت کی بات پر وزیراعلیٰ نے بہت ہی ضبط کے ساتھ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اکزٹ پول کو پوری طرح صحیح مانا نہیں جاسکتاہے۔ اس میں کسی کو کم تو کسی کو زیادہ سیٹیں ملتی ہے۔ لیکن اتنا طے ہے کہ این ڈی اے کی حکومت دوبارہ بننے جارہی ہے۔