ایس ٹی ایف نے 3خطرناک جرائم پیشوں کو دبوچا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2019

پٹنہ: ایس ٹی ایف کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ایس ٹی ایف نے ریاست کے 3خطرناک جرائم پیشوں کو گرفتار کیاہے۔ ان کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحے برآمد کئے گئے ہیں۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے جن 3جرائم پیشوں کو گرفتار کیاہے۔ ان کی پہچان سمن کنور، اوم پرکاش رائے اور چندن کمار کی شکل میں ہوئی ہے۔ سمن کنور بھاگلپور کا خطرناک جرائم پیشہ ہے۔ وہیں چندن کمار کٹیہار اور اوم پرکاش رائے جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع کا باشندہ ہے۔ جن پر کئی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ ایس ٹی ایف نے ان کے پاس 315بور کا ایک رائفل اور دیشی کٹا سمیت زندہ کارتوس بھی برآمدکیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ ایس ٹی ایف ایس پی رنجیت مشرا کو خفیہ اطلاع ملی کہ تینوں جرائم پیشہ کٹیہار ضلع کے بھوانی پور تھانہ علاقے کے سہنی گاؤں میں اکٹھا ہوئے ہیں۔ اس کی بنیاد پر ایس پی نے ایس او جی کی ٹیم 1 کو گاؤں میں چھاپہ ماری کرنے کی ہدایت دی۔ چھاپہ ماری کے دوران تینوں جرائم پیشہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ دوماہ پہلےان جرائم پیشوں کا ایس ٹی ایف کے ساتھ تصادم ہوا تھا لیکن جرائم پیشے چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔