ریاستی کابینہ کے 3وزراء دیں گے استعفیٰ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2019

پٹنہ:مختلف پارٹیوں کے کئی ممبران اسمبلی جسے پارٹی نے پارلیمانی انتخاب کے لئے امیدوار بنایاتھا۔ اپنی کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے اپنے گاؤں سماج اور ریاست کی آواز کو پارلیمنٹ میںاٹھانے کا عزم کیاہے۔ ان میں نتیش کابینہ کے کئی وزراء بھی شامل ہیں۔ آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، مونگیر جنتادل یو کے ٹکٹ پر انتخاب لڑے تھے اور جیت حاصل کی تھی۔ وہیں چھوٹی آبپاشی اور آفات انتظامیہ کے وزیر دنیش چندیادو مدھے پورہ سے جنتادلیو کے ٹکٹ پر انتخاب لڑے تھے اور شرد یادو کو ہرا کر پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہورہے تھے۔ وہیں ریاست کے تیسرے وزیررام بلاس پاسوان کے چھوٹے بھائی پشوپتی کمار پارس نے بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تینوں وزراء کو کابینہ سے استعفیٰ بھی اس کے بعد نتیش کابینہ میں توسیع ممکن ہے۔ حالانکہ سماجی فلاح کے وزیرمنجو ورما کے استعفیٰ کے بعد سے ہی ریاستی کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھی۔