ہندستان ہندوستان

آیوشمان بھارت منصوبہ میں تیزی لانے کی ضرورت :منوج سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-June-2019

متھورا (اقرار علی) اتر پردیش انتظامیہ کے چیف سکریٹری سماجی فلاح ، اقلیت بہبود و مسلم وقف شعبہ اور جنپد نوڈل افسر منوج سنگھ نے اپنے دو روزہ جنپد دورہ پروگرام کے دوران صبح 10:00بجے ورندا ون مندر میں بانکے بہاری کا درشن کر جنپد کی خوشحالی و چہار جانب ترقی کی دعاء کی۔چیف سکریٹری نے اپنےدورہ کے دوران ہردے منصوبہ کے تحت برندا ون پریکرما مارگ پر کرائے جا رہے گھاٹوں ، فوارے، لائٹنگ، پارک سمیت مختلف سجاوٹی کاموں کا جائزہ لیا۔اسی دوران انہوں نے 2.9اکٹر میں کائم کانہا پشو اشرئے و گوشالا ورنداون کا جائزہ لیا اور گائیوں کو چارا بھی کھلایا اور وہا کی انتظامات کو دیکھا۔ اور تفصیل سے جانکاری حاصل کی۔ گوشالا میں تعنات مویشی ڈاکٹروں کے نا ملنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہدایت دیا کہ کسی بھی طرح کے انفیکشن و دیگر بیماریوں کو روکنے کیلئے مویشی ڈاکٹر موجود رہیں۔جائزہ کے دوران چیف سکریٹری نے ضلع جوائنٹ اسپتالوں ورنداون کا بھی جائزہ لیا ۔ جائزہ کے دوران انہوں نے محکمہ انتظامات ، او ٹی، فیجیوں تھرپی، دوا تقسیم کمرہ، اکسرے کمرہ، ایمرجنسی، دوا اسٹور سمیت اسپتال کی صاف صفائی کا جائزہ لیا۔ وہ اسپتال کی سبھی سہولتوں سے مطمعن نظر آئے۔وہی انہوں نے چیف میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر کے۔کے گپتا کو ہدایت دیا کہ وہ آیوشمان بھارت منصوبہ میں اور تیزی لائیں۔جائزہ کے بعد انہوں نے اسپتالوں کی صاف صفائی و مریضوں کیلئے دستیاب سبھی سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر اعلاج کے حلقہ میں کچھ جدید کوششیں جاری ہے۔جو کابل تعریف ہے۔انہوں نے یہاں کا اسپتال ریاست میں ماڈل کے طور پر پیش کئے جانے کی بات کہی۔

About the author

Taasir Newspaper