سیاست سیاست

اگلے پانچ سال میں ترقی کی عمارت کھڑی ہوگی:رادھا موہن سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

موتیہاری(محمد اکرم) نگر بھون میں لوک سبھا چناؤ جیتنے کے بعد سابق مرکزی وزیر زراعت و موتیہاری ایم پی رادھا موہن سنگھ کے پہلی بار موتیہاری آمد پر کارکنان سمان پروگرام کا انعقاد کیا گیا.جس کی صدارت ضلع صدر راجیندر گپتا اور نظامت ڈاکٹر لال بابو پرساد نے انجام دیا.رادھا موہن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ہمارے سبھی سپنے پورے نہیں ہوئے بلکہ ہم نے ایک مضبوط بنیاد ڈالی ہے اور اگلے پانچ سالوں میں اس بنیاد پر ترقی کی عمارت کھڑی ہوگی.انہوں نے مزید کہاکہ بھاجپا کے کارکنان صرف انتخابات کے وقت میدان میں نہیں ہوتے،ہم لوگ سال بھر اپنے سیاست پر غور و فکر کرتے ہیں.ہم سیاست صرف سرکار بنانے کے لئے نہیں بلکہ ملک کو بچانے کے لئے کرتے ہیں.اس بار کے چناؤ میں مرد کے مقابل خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جو ملک کے لئے خوش آئند قدم ہے.آپ سب نے بلا کسی دھرم،ذات کو آڑے نہ لیتے ہوئے ہمیں کامیاب کیا ہے اس کا میں حق ادا نہیں کرسکتا ہوں.وہیں کابینی وزیر بہار سرکار سریش شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کا عوام نریندر مودی پر بھروسہ کرتا ہے.جو دیکھنے کو ملا ہے.پروگرام میں کلیانپور ایم ایل اے سچندر پرساد سنگھ،پپرا ایم ایل اے شیام بابو یادو،ریاستی صدر بھاجپا کسان مورچہ اکھلیش سنگھ،سابق نائب چیئرمین موتیہاری و ضلع اقلیتی صدر بھاجپا محب الحق خان،محمد کلام،راجہ خان،منوج کمار،میڈیا ہیڈموتیہاری لوک سبھا گلریز شہزاد سمیت دیگر موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper