ہندستان ہندوستان

ایئر فورس کا اے این -32 طیارے لاپتہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-June-2019

نئی دہلی (یو این آئی) ایئر فورس کا ایک این -32 طیارہ پیر کو آسام جورہاٹ سے پرواز کرنے کے بعد پیر کے روز لاپتہ ہوگیا ۔اس میں پائلٹ عملہ سمیت مجموعی طور پر 13 افراد سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جہاز نے جورہاٹ سے دوپہر میں25۔12 بجے پرواز کیا تھا۔ وہ اروناچل پردیش کے مغربی سوانگ ضلع میں میں واقع میچوکا ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ جارہا تھا۔ راستے میں، دوپہر میں ایک گھنٹہ کے قریب متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد سے ہوائی جہاز سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا ہے۔ ہوائی جہاز کا منزل تک نہ پہنچنے پر فضائیہ نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ میں عملے کے آٹھ ارکان اور پانچ دیگر مسافر سوار تھے۔ طیارہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper