ریاست

بلیاڈنڈاری روڈ پرپک اپ وین پلٹی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

بلیا ؍بیگوسرائے(بی کے گلشن) تھانہ حلقہ کے نورزماں پوربلیاڈنڈاری روڈ جے ماتا دی مرہی میل کے نزدیک تقریباً30سے زیادہ دودھ کین لداایک پک اپ وین بے قابوہوکر گڈھے میں جاگرا۔جہاں سبھی کین جس میں دودھ بھراہواتھاوہ بھی سڑک پربکھر گیا۔ جس سے سارے دودھ سڑکوں پرپانی کی طرح بہہ گیا۔وہیں اس حادثہ میں ڈرائیور اور خلاصی دونوں کی جان بال بال بچی۔حالانکہ دونوں کوہلکی چوٹیں آئی تھیں۔ جسے مقامی لوگوں کی مدد سے نجی اسپتال لے جایاگیاہے۔ وہیں جانکاری کے مطابق پک اپ وین پرتاپ پور گائوں سے دودھ لے کر بربیگھی دودھ سنٹردودھ لینے کےلئے جارہاتھا۔ جوڈیری لے جاناتھا۔جہاں راستے میں  نورزماں پورمرہی میل کے نزدیک پک اپ پلٹ گیا۔

About the author

Taasir Newspaper