ریاست

بکسر سے بلیا تک نئی ریل لائن کی تعمیر کا مطالبہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2019

کھگول (شعیب قریشی)بہار ڈیلی پسنجر ایسو سی ایشن کی مجلس عاملہ کی میٹنگ آج صدر وریندر شرما کی صدارت میں ہوئی ۔میٹنگ میں سواری گاڑیوں کے آپریشن اور نئے سیکشن پٹنہ -چھپرہ اور پٹنہ -مظفر پور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پٹنہ جنکشن اور چھپرہ کے بیچ ایک بھی میمو سواری گاڑی نہیں رہنے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ اس سیکشن میں میمو سواری گاڑی کے آپریشن کےلیے ممبر پارلیامنٹ راجیو پڑتاپ روڑی ،رام کرپال یادو اور وزیرریل پیوش گوئیل کے علاوہ ریل افسران کو بھی عرضی دی جاچکی ہے ۔لیکن اب تک میمو سواری گاڑی اور انٹر سیٹی اکسپریس کا آپریشن شروع نہیں کیا گیا ہے جس سے مسافروں میں کافی ناراضگی ہے۔ باقی چاروں سیکشنوں میں 3-3جوڑی میمو سواری گاڑی کاآپریشن شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسو سی ایشن کی سکریٹری شعیب قریشی نے کہا کہ گنگا پر ریل پل بن جانے کے باوجود شمال مغربی بہار کے مسافروں کو ٹرینوں کی سہولت نہیں مل رہی ہے اور بکسر سے بلیا تک نئی ریل لائن تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں جنرل سکریٹری نند کشور پرساد کے علاوہ بریندر شرما ،امیش پرساد ،بالیسور شاہ ،وجئے کمار سنگھ ،آر پی کرمی ،سریندر پرساد سنگھ ،شیام سندر کمار ،سہیل بابو کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper