فن فنکار

بھارت‘نے 150کروڑ روپے کی کمائی کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-June-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار سلمان خان کی فلم’بھارت‘نے باکس آفس پر 150کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان خان قطرینہ کیف کی جوڑی ایک بارپھر دیکھنے کوملی۔عید کے دن 5جون کو یہ فلم ریلیز ہوئی تھی۔اس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 95کروڑ کا کاروبار کیاتھا۔سلمان خان -قطرینہ کیف کی فلم بھارت باکس آفس پر مسلسل کمائی کرتی جارہی ہے۔فلم کو شائقین کا بھرپور پیار مل رہا ہے۔اپنے چوتھے دن فلم نے 27کروڑ اور پانچویں دن 27کروڑ 90لاکھ کا کاروبار کیا۔اسی کے ساتھ فلم بھارت کا کل کاروبار 150کروڑ 10لاکھ ہوگیا ہے۔اس سال ریلیز ہوئی فلموں میں بھارت سے پہلے اڑی دی سرجیکل اسٹرائک ،ٹوٹل دھمال اور کیسری نے باکس آفس پر 150کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔سلمان نے فلم ’بھارت‘ میں کچھ الگ انداز اپنانےکی کوشش کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper