دسترخوان

بھنڈی قورمہ گوشت بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

اجزاء

 بکرے کا گوشت آدھا کلو

بھنڈی آدھا کلو(چھوٹی والی

 تیل حسب ضرورت

 پیاز 3عدد کٹے ہوئے

 گھی ایک کپ

 ادرک ،لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

 گرم مصالحہ حسب ضرورت ثابت

 دہی ایک پاؤ

 نمک حسب ضرورت

 لال مرچ پسی ہوئی تین کھانے کے چمچ

 دھنیا ایک کھانے کاچمچ پسا ہوا

 کیوڑا دو کھانے کے چمچ

 ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا

 تیار کرنے کی ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر لیں۔جب پیاز گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر الگ رکھ لیں۔

ایک پین میں گھی گرم کر کیااس میں لہسن ادرک کا پیسٹ،گرم مصالحہ اور بکرے کا گوشت اور حسب ضرورت پانی شامل کر کے اسے پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

ایک الگ پین میں بھنڈی فرائی کرلیں۔جب گوشت گلنے لگے تو اس میں دہی شامل کر دیں۔

پھراس میں نمک ،پسی لال مرچ اور دھنیا ڈال کر پکائیں۔

جب پک جائیں تو فرائی کی ہوئی بھنڈی ،فرائی پیاز اور کیوڑا ڈال کر چار سے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔

آخرمیں پلٹ میں نکال کرادرک چھڑک کر سرو کریں۔

About the author

Taasir Newspaper