ریاست

بینکرس کمیٹی کی میٹنگ میں قرض کی فراہمی کالیا گیا جائزہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2019

پٹنہ: نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کی صدارت میں بینکرس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ۔ یہ میٹنگ مالی سال 2019-20میں بینکرس کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہے۔ میٹنگ میں بینکنگ سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔ نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کے علاوہ وزیرزراعت پریم کمار، دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار ، وزیر صنعت شیام رجک اور سبھی بینکوں کے افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں مختلف شعبہ کی ترقی کے لئے بینکوں کی جانب سے دیئے جارہے قرض کا جائزہ لیاگیا۔ اس کے ساتھ ہی گذشتہ سال 2018-19کے دوران بینکنگ سرگرمیوں کے جائزہ کے ساتھ رواں مالی سال 20-2019 کے مقررہ 1لاکھ 45ہزار کروڑ کے سالانہ کے ساتھ منصوبے کا بھی جائزہ لیاگیا۔

About the author

Taasir Newspaper