ریاست

تیس جون تک مورننگ شفٹ میں ہی چلیں گے اسکول

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2019

پٹنہ: ریاست کے سبھی سرکاری اسکول موسم گرما کی تعطیل کے بعد ہی مورننگ شفٹ میں چلیں گے۔ حکومت بہار میں اس سلسلہ میں حکم نامہ جاری کردیاہے۔ محکمۂ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری آرکے مہاجن نے ریاست کے سبھی ڈی ای او کو اس سلسلہ میں خط بھیجا ہے۔ حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ موسم گرما کی تعطیل کے بعد بھی 30جون تک سبھی اسکولوںکو مورننگ شفٹ میں چلایاجائے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ابھی بہار میں زبردست گرمی پڑرہی ہے اس کے مدنظر سبھی ڈی ای او اپنے اپنے ضلعے کے پرائمری سے لے کر سینئر سکنڈری اسکول کو مورننگ شفٹ میں چلائیں۔

About the author

Taasir Newspaper