فن فنکار

ثانیہ مرزا اور وینا ملک کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2019

حیدرآباد،(یواین آئی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستانی ٹیم کو شکست دینا اب کوئی نئی خبر نہیں رہی تاہم دونوں کٹر حریفوں کے اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورپاکستانی اداکارہ وینا ملک سوشیل میڈیا پر ایک دوسرے کے سامنے آگئیں۔اس میچ سے قبل ثانیہ اور شعیب کی منیچسٹر کی ایک رسٹورنٹ میں ویڈیو وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو پر پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس بات پر فکرمند ہیں کہ ایسی جگہ بچوں کے لئے خطرناک ہے۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”ثانیہ مجھے درحقیقت آپ کے بچہ کی فکر ہے۔آپ لوگ اسے شیشہ رسٹورنٹ لے گئے۔کیا یہ جگہ اس کیلئے خطرناک نہیں ہے؟جہاں تک مجھے پتہ چلا ہے کہ جنک فوڈ اتھلیٹس/لڑکوں کے لئے بہتر نہیں ہے۔آپ کو یہ سمجھنا چاہئے کہ آپ ایک ماں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اتھلیٹ بھی ہیں؟اداکارہ کے اس ٹوئیٹ نے ثانیہ کو برہم کردیا۔اس کا جوابی ٹوئیٹ کرتے ہوئے حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے لکھا کہ’’وینا ملک میں اپنے بچے کو شیشہ پارلر نہیں لے کر گئی اور یہ آپ کا یا کسی کا مسئلہ نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی سے بھی زیادہ کرتی ہوں“۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ’’میں پاکستانی ٹیم کی ماہرغذائیت،ماں یااستاد نہیں ہوں،مجھے اپنے بچے کی فکر سب سے زیادہ ہے“۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ثانیہ مرزا کے پاکستانی شوہر شعیب ملک کی کارکردگی پر نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper