دنیا بھر سے

جاپانی تیل بردار ٹینکر سے بارودی سرنگیں ہٹائے جانے کی تصاویر جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2019

دبئی،مشرق وسطیٰ میں ایک ہزار مزید فوجیوں کی تعیناتی کے اعلان کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے کچھ نئی تصاویر بھی جاری کیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ جاپانی آئل ٹینکر پر نہ پھٹنے والی بارودی سرنگ کی باقیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں بظاہر دیکھا جا سکتا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار بارودی سرنگ ہٹا رہے ہیں۔ اس سے قبل پینٹاگان نے اِسی بارے میں ایک دھندلی ویڈیو پہلے ہی جاری کر رکھی ہے۔تصاویر میں جاپان کے تیل برادر بحری جہاز کوکوکا کریجیئس پر واٹر لائن سے اوپر ایک سوراخ بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو بظاہر نقصان کی نشاندہی کر رہا ہے۔ایک اور تصویر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار کو دیکھا جاسکتا ہے جب وہ نہ پھٹنے والی بارودی سرنگ کی باقیات کو ہٹا رہے ہیں۔گذشتہ جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں ناروے کے تیل بردار بحری جہاز دی فرنٹ الٹئر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔امریکہ نے ان تازہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں مئی کے دوران ہونے والے ایسے چار حملوں کا الزام بھی ایران پر عائد کیا ہے۔دوسری جانب ایران نے ان امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper