سیاست سیاست

جد یو قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ شروع، پرشانت کشور بھی میٹنگ میں موجود

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2019

پٹنہ() سی ایم کی رہائش گاہ پر جد یو مجلس عاملہ کی میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ پارٹی کے قومی صدر نتیش کمار کی صدارت میں ہو رہی اس میٹنگ میں پارٹی کے قومی نائب صدر پرشانت کشور سمیت مجلس عاملہ کے سبھی ممبران کے ساتھ ساتھ کئی ریاستوں کے صدور بھی موجود ہیں۔ میٹنگ میں پارٹی کے تنظیمی انتخاب، جھار کھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخاب، جموں وکشمیر میں ہو نے والے اسمبلی انتخاب پر گفتگو ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پارلیمانی انتخاب کے بعد ملک اور بہارکے تازہ سیاسی واقعات پر گفتگو کی جا رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper